المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
باب صلاة الإمام على دكان باب: امام کے اونچی جگہ (چبوترے وغیرہ) پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 316
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ : ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ : ثَنِي طَلْحَةُ بْنُ مُصَرِّفٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْسَجَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : كَانَ يَأْتِينَا إِذَا قُمْنَا إِلَى الصَّلاةِ فَيَمْسَحُ صُدُورَنَا وَعَوَاتِقَنَا ، وَيَقُولُ : " لا تَخْتَلِفُ صُفُوفُكُمْ فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ ، وَكَانَ يَقُولُ : إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى الصَّفِّ الأَوَّلِ ، أَوْ قَالَ : الصُّفُوفِ الأُوَلِ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم نماز کے لیے کھڑے ہوتے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سینے اور کندھے پکڑ پکڑ کر فرماتے: صفوں میں آگے پیچھے نہ ہوا کریں، ورنہ دلوں میں پھوٹ پڑ جائے گی۔ نیز فرماتے: اللہ تعالیٰ اور فرشتے پہلی صف والوں یا پہلی صفوں والوں پر رحمتیں بھیجتے ہیں۔