المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
باب صلاة الإمام على دكان باب: امام کے اونچی جگہ (چبوترے وغیرہ) پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 315
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ مَنَاكِبَنَا فِي الصَّلاةِ ، وَيَقُولُ : " اسْتَووا وَلا تَخْتَلِفُوا فَتَخْتَلِفَ قُلُوبُكُمْ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عقبہ بن عمر و رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں (کھڑے ہوتے وقت) ہمارے کندھوں کو پکڑ کر فرمایا کرتے تھے: برابر ہو جائیں اور صف میں اختلاف نہ کریں (آگے پیچھے کھڑے نہ ہو) اس طرح تمہارے دلوں میں اختلاف پیدا ہو جائے گا۔