المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
باب صلاة الإمام على دكان باب: امام کے اونچی جگہ (چبوترے وغیرہ) پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانے کا بیان
حدیث نمبر: 313
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ : أَنَا عِيسَى ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامٍ ، قَالَ : " صَلَّى حُذَيْفَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى دُكَّانٍ بِالْمَدِينَةِ وَخَلْفَهُ أَبُو مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، فَأَخَذَ بِثَوْبِهِ ، فَاجْتَذَبَهُ ، فَلَمَّا صَلَّى ، قَالَ لَهُ أَبُو مَسْعُودٍ : أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ هَذَا يُكْرَهُ ؟ قَالَ : بَلَى أَلا تَرَانِي قَدْ ذَكَرْتُهُ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ہمام بن منبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں چبوترے پر نماز پڑھائی، سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ بھی ان کے پیچھے تھے، انہوں نے ان کا کپڑا پکڑ کر کھینچا، جب نماز سے فارغ ہوئے، تو سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ کہنے لگے: کیا آپ کو معلوم نہیں کہ ایسے نماز پڑھنا مکروہ ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! کیا آپ دیکھتے نہیں کہ مجھے یاد آ گیا ہے۔