حدیث نمبر: 301
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : ثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ " اسْتَخْلَفَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى الْمَدِينَةِ ، فَصَلَّى بِهِمْ أَبُو هُرَيْرَةَ الْجُمُعَةَ ، فَقَرَأَ بِهِمْ بِسُورَةِ الْجُمُعَةِ فِي الرَّكْعَةِ الأُولَى ، وَفِي الثَّانِيَةِ إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ : فَلَمَّا انْصَرَفَ أَبُو هُرَيْرَةَ مَشَيْتُ إِلَى جَنْبِهِ ، فَقُلْتُ : لَقَدْ قَرَأْتَ بِسُورَتَيْنِ سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقْرَأُ بِهِمَا فِي الْكُوفَةِ ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ بِهِمَا " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
عبید اللہ بن ابی رافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو مدینہ کا گورنر بنایا، سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے انہیں نماز جمعہ پڑھائی، تو پہلی رکعت میں سورت جمعہ اور دوسری میں سورت منافقون پڑھی، عبید اللہ کہتے ہیں: جب سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ واپس جانے لگے، تو میں نے ان کے ہمراہ چلتے ہوئے کہا: آپ نے تو وہ سورتیں پڑھی ہیں، جو میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ میں پڑھتے سنا تھا، فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ سورتیں پڑھتے سنا ہے۔