حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ عَلَى كُلِّ باب مِنْ أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ مَلائِكَةً يَكْتُبُونَ النَّاسَ الأَوَّلَ فَالأَوَّلَ ، فَإِذَا قَعَدَ الإِمَامُ طَوَوُا الصُّحُفَ وَاسْتَمَعُوا الْخُطْبَةَ ، فَالْمُهَجِّرُ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً ، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً ، ثُمَّ الَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي كَبْشًا ، حَتَّى ذَكَرَ الدَّجَاجَةَ وَالْبَيْضَةَ " .سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جمعہ کے دن) مسجد کے تمام دروازوں پر فرشتے موجود ہوتے ہیں، جو پہلے آنے والوں کے نام ترتیب سے لکھتے ہیں، پھر جب امام (منبر) پر بیٹھ جاتا ہے، تو وہ رجسٹر بند کر کے خطبہ سننے لگتے ہیں، سب سے پہلے آنے والوں کو اونٹ کے صدقے کے برابر ثواب ملتا ہے، اس کے بعد آنے والوں کو گائے کےصدقے کے برابر ثواب ملتا ہے، اس کے بعد آنے والوں کو مینڈھے کے صدقے کے برابر ثواب ملتا ہے۔ حتی کہ آپ نے مرغی اور انڈے (کے صدقے) کا ذکر بھی کیا۔