حدیث نمبر: 275
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، كَانَ يَقُولُ : " مَنْ صَلَّى مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْعَلْ آخِرَ صَلاتِهِ وِتْرًا قَبْلَ الصُّبْحِ " كَذَلِكَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُهُمْ قَالَ ابْنُ يَحْيَى : يَأْتِيهِ حَجَّاجٌ نَسَقًا وَاحِدًا .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: جو رات کو نماز پڑھے، وہ وتر کو سب سے آخر میں صبح ہونے سے پہلے ادا کرے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں یہی حکم دیا کرتے تھے۔ ابن یحیٰی کہتے ہیں: حجاج نے ان دونوں روایات کو ایک ہی انداز میں بیان کیا ہے۔