حدیث نمبر: 274
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قَالَ ابْنَ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ : حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، كَانَ يَقُولُ : مَنْ صَلَّى مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَجْعَلْ آخِرَ صَلاتِهِ وِتْرًا ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ ، إِذَا كَانَ الْفَجْرُ فَقَدْ ذَهَبَتْ صَلاةُ اللَّيْلِ وَالْوِتْرِ ، فَإِنَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أَوْتِرُوا قَبْلَ الْفَجْرِ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے: جو رات کو نماز پڑھے، وہ وتر کوسب سے آخر میں ادا کرے، کیوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہی حکم دیا ہے، جب فجر طلوع ہو جاتی ہے، تو وتر سمیت رات کی نماز کا وقت ختم ہو جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: فجر سے پہلے پہلے وتر پڑھ لیا کریں۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الصلاة / حدیث: 274
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده حسن : سنن الترمذي : 469، المستدرك على الصحيحين للحاكم : 1/302، شرح مشكل الآثار للطحاوي : 4498، اس حدیث کو امام ابوعوانہ رحمہ اللہ (2326) اور امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1091) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (1/302) نے اس کی سند کو صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔»