حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالَ : ثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ : ثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ بُرَيْدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، عَنْ أَبِي الْحَوْرَاءِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : " عَلَّمَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَلِمَاتٍ أَقُولُهُنَّ فِي قُنُوتِ الْوِتْرِ : " اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ ، وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ ، وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ ، وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ ، وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ ، فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلا يُقْضَى عَلَيْكَ ، وَإِنَّهُ لا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ ، تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ " .سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے چند کلمات سکھائے ہیں، جنہیں میں قنوت وتر میں پڑھتا ہوں، وہ کلمات یہ ہیں: «اللَّهُمَّ اهْدِنِي فِيمَنْ هَدَيْتَ وَعَافِنِي فِيمَنْ عَافَيْتَ وَتَوَلَّنِي فِيمَنْ تَوَلَّيْتَ وَبَارِكْ لِي فِيمَا أَعْطَيْتَ وَقِنِي شَرَّ مَا قَضَيْتَ فَإِنَّكَ تَقْضِي وَلَا يُقْضَى عَلَيْكَ وَإِنَّهُ لَا يَذِلُّ مَنْ وَالَيْتَ تَبَارَكْتَ رَبَّنَا وَتَعَالَيْتَ» (اے اللہ! مجھے ہدایت دے کر ان لوگوں میں شامل کر لے، جنہیں تو نے ہدایت دی ہے، مجھے عافیت دے کر ان لوگوں میں شامل کر لے، جنہیں تو نے عافیت دی ہے، جنہیں تو نے اپنا دوست قرار دیا ہے، مجھے بھی ان میں شامل کر کے اپنا دوست بنا لے، جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے، اس میں میرے لیے برکت ڈال دے، جس برائی کا تو نے فیصلہ کر دیا ہے، اس سے مجھے محفوظ رکھ، یقینا تو ہی فیصلہ صادر کرتا ہے، تیرے خلاف فیصلہ صادر نہیں کیا جا سکتا، جس کا تو والی بن جائے، وہ کبھی ذلیل نہیں ہو سکتا، اے ہمارے رب! تو ہی برکت والا اور بلند ہے)