المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
ما جاء في العيدين باب: عیدین (عید الفطر اور عید الاضحیٰ) کا بیان
حدیث نمبر: 264
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالَ : ثَنَا الْفَضْلُ يَعْنِي ابْنَ مُوسَى ، قَالَ : أَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ السَّائِبِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : " حَضَرْتُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَوْمِ عِيدٍ ، فَقَالَ : " قَدْ قَضَيْتُمُ الصَّلاةَ ، فَمَنْ شَاءَ مِنْكُمْ فَلْيَجْلِسْ لِلْخُطْبَةِ وَمَنْ شَاءَ أَنْ يَذْهَبَ فَلْيَذْهَبْ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عبد اللہ بن سائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید کی نماز میں شامل ہوا، فرمایا: نماز پوری ہو چکی ہے، جو خطبہ (سننے) کے لیے بیٹھنا چاہتا ہے، بیٹھا رہے اور جو جانا چاہتا ہے، چلا جائے۔