حدیث نمبر: 262
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنَ يَعْلَى الطَّائِفِيَّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " كَبَّرَ فِي الْعِيدِ يَوْمَ الْفِطْرِ سَبْعًا فِي الأُولَى وَخَمْسًا فِي الآخِرَةِ سِوَى تَكْبِيرَةِ الصَّلاةِ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا عبد اللہ بن عمر و بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الفطر کی نماز میں تکبیر تحریمہ کے علاوہ پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت پانچ تکبیرات کہیں۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الصلاة / حدیث: 262
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده حسن : مسند الإمام أحمد : 2/180 ، سنن أبي داود : 1151–1152 ، سنن ابن ماجه : 1278 ، اس حدیث کو امام بخاری رحمہ اللہ (العلل الکبیر للترمذی ، ص: 93، 94، ت : 154) نے صحیح کہا ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَصَحَّحَهُ أَحْمَدُ وَعَلِيٌّ وَالْبُخَارِيُّ (التلخيص الحبير : 2/84، ح : 691)، حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَقَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ عَلَيْهِ السَّلَامُ أَنَّهُ كَبَّرَ فِي الْعِيْدَيْنِ سَبْعًا فِي الْأُولَى وَخَمْسًا فِي الثَّانِيَةِ مِنْ طُرُقٍ كَثِيرَةٍ حِسَانٍ ”نبی کریم ﷺ سے کئی حسن سندوں کے ساتھ مروی ہے کہ آپ ﷺ نے عیدین کی پہلی رکعت میں سات اور دوسری میں پانچ تکبیریں کہیں۔“ (التمهيد : 16/37) عبداللہ بن عبدالرحمن طائفی راوی جمہور محدثین کے نزدیک ”موثق، حسن الحدیث“ ہے، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ فرماتے ہیں : وَأَنَا أَذْهَبُ إِلى هَذَا ”میرا بھی یہی مذہب ہے۔“ (مسند الإمام أحمد : 2/180 ، ح : 6688)»