المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
ما جاء في صلاة الاستسقاء باب: نمازِ استسقاء (بارش کی دعا کی نماز) کا بیان
حدیث نمبر: 255
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ ، عَنْ عَمِّهِ ، قَالَ : " خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّاسِ يَسْتَسْقِي ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَتَيْنِ وَجَهَرَ بِالْقِرَاءَةِ وَحَوَّلَ رِدَاءَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ وَدَعِي وَاسْتَسْقَى وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
عبد اللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز استسقا کے لیے لوگوں کو ساتھ لے کر باہر (میدان میں) نکلے، آپ نے جہری قرآت کے ساتھ انہیں دو رکعتیں پڑھائیں اور چادر کو پلٹ دیا (یعنی دائیں کو بائیں طرف کر لیا)، قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھا کر بارش کے لیے دعا کی۔