حدیث نمبر: 219
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ، قَالَ: ثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلَاةِ فَلَا يَمْسَحِ الْحَصَى فَإِنَّ الرَّحْمَةَ تُوَاجِهُهُ»
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی آدمی نماز کے لیے کھڑا ہو، تو کنکریوں کو نہ چھیڑے، کیونکہ رحمت الٰہی اس کے سامنے ہوتی ہے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الصلاة / حدیث: 219
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 5/150، 163، 179، مسند الحميدي: 128، سنن أبي داود: 945، سنن النسائي: 1191، سنن الترمذي: 379، سنن ابن ماجه: 1027، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن، امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (913، 914) امام ابن حبان رحمہ اللہ (2273، 2274) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (بلوغ المرام: 189) نے صحیح کہا ہے۔ سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے، ان کی متابعات بھی ہیں، نیز امام زہری رحمہ اللہ نے سماع کی تصریح کر رکھی ہے۔»