حدیث نمبر: 216
حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، عَنْ شُعَيْبِ بْنِ اللَّيْثِ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ نَابِلٍ، صَاحِبِ الْعَبَاءِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ صُهَيْبٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صَاحِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يُصَلِّي فَسَلَّمْتُ فَرَدَّ إِلَيَّ إِشَارَةً» قَالَ: لَا أَعْلَمُهُ إِلَّا قَالَ: إِشَارَةً بِإِصْبَعِهِ وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنْ صُهَيْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا، آپ نے اشارہ سے جواب دیا۔ نابل کہتے ہیں کہ میرے علم کے مطابق ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: اپنی انگلی سے اشارہ کیا۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الصلاة / حدیث: 216
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 4/332، سنن أبي داود: 925، سنن النسائي: 1187، سنن الترمذي: 367، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن کہا ہے، جب کہ امام ابن حبان رحمہ اللہ (2259) نے صحیح قرار دیا ہے۔ اس حدیث کا ایک شاہد صحیح سند کے ساتھ سنن نسائی (1188) سنن ابن ماجہ (1017) اور مسند حمیدی (148) وغیرہ میں موجود ہے، اس کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (888) اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (2258) نے صحیح کہا ہے، امام حاکم رحمہ اللہ (1/213) نے اسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔»