المنتقى ابن الجارود
كتاب الصلاة— نماز کے احکام و مسائل
فرض الصلوات الخمس وأبحاثها باب: پانچ نمازوں کی فرضیت اور ان سے متعلقہ ابحاث
حدیث نمبر: 148
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ حَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلَاثَةٍ: عَنِ النَّائِمِ حَتَّى يَسْتَيْقِظَ وَعَنِ الصَّبِيِّ حَتَّى يَكْبُرَ وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّى يَعْقِلَ أَوْ يُفِيقَ " حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ عَنَ عَفَّانَ بِهَذَا وَقَالَ: حَتَّى يَحْتَلِمَ.ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین آدمی مرفوع القلم ہیں سویا ہوا آدمی ، جب تک بیدار نہ ہو جائے ۔ بچہ ، جب تک جوان نہ ہو جائے۔ مجنون ، جب تک سمجھدار نہ ہو جائے یا ہوش میں نہ آجائے۔ یہ روایت محمد نے عفان سے بھی بیان کی ہے، جس میں «حتي يحتلم» کے الفاظ ہیں۔