حدیث نمبر: 118
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، «أَنَّهُ كَانَ لَا يَقْرَبُ النِّسَاءَ أَرْبَعِينَ يَوْمًا يَعْنِي فِي النِّفَاسِ» ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: وَأَسْنَدَهُ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ عَنِ الْحَسَنِ.ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عثمان بن ابو العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ نفاس کے دوران چالیس دن تک (جماع کے لیے ) اپنی بیویوں کے قریب نہیں جایا کرتے تھے۔ ابو محمد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابوبکر ہذلی رحمہ اللہ نے اس روایت کو حسن بصری رحمہ اللہ سے مسند بیان کیا ہے۔