حدیث نمبر: 115
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَ: ثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ: ثَنَا الْحُسَيْنُ الْمُعَلِّمُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: أَخْبَرَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ، «أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُهَرَاقُ الدَّمَ وَكَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهَا أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَتُصَلِّي» وَرَوَاهُ مَعْمَرٌ وَهِشَامٌ فَقَالَا: عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ.ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدہ زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت ، جو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھی ، کا بہت زیادہ خون بہتا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا کہ وہ ہر نماز کے وقت غسل کرے اور نماز پڑھ لے۔ معمر اور ہشام نے اس عورت کا نام سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا ذکر کیا ہے۔