المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في هدايا المشركين باب: مشرکین کے تحفوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 1110
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ ، قَالَ : أنا عِمْرَانُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ حِمَارٍ الْمُجَاشِعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّهُ أَهْدَى لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَاقَةً ، أَوْ قَالَ هَدِيَّةً ، فَقَالَ لَهُ : أَسْلَمْتَ ؟ قَالَ : لا ، قَالَ : إِنِّي " نَهَيْتُ عَنْ زَبَدِ الْمُشْرِكِينَ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا عیاض بن حمار مجاشعی رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو ایک اونٹنی تحفہ کی۔ آپ نے ان سے پوچھا: آپ مسلمان ہیں؟ انہوں نے کہا: نہیں! فرمایا: (قبل از اسلام) مجھے مشرکین کے ہدیے (تحائف) قبول کرنے سے منع کیا گیا ہے۔