المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب الرضخ للمرأة والمملوك يحضرون القتال باب: جنگ میں حاضر ہونے والی عورت اور غلام کو (غنیمت سے) کچھ عطیہ دینا
حدیث نمبر: 1087
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ : ثنا حَفْصٌ يَعْنِي ابْنَ غِيَاثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى أَبِي اللَّحْمِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، قَالَ : شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِخَيْبَرَ وَأَنَا مَمْلُوكٌ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَسْهِمْ لِي ؟ قَالَ : فَأَعْطَانِي سَيْفًا ، قَالَ : " تَقَلَّدْ هَذَا ، وَأَعْطَانِي مِنْ خُرْنِيِّ الْمَتَاعِ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
ابو اللحم کے آزاد کردہ غلام عمیر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کے ساتھ جنگ خیبر میں شریک ہوا، تو اس وقت میں غلام تھا، میں نے عرض کیا: الله کے رسول! مجھے بھی حصہ دیجیے، آپ صلی الله علیہ وسلم نے مجھے ایک تلوار دی اور فرمایا: اسے گلے میں ڈال لیں۔ نیز آپ نے گھریلو استعمال کی چند چیزیں بھی مجھے دیں۔