حدیث نمبر: 1061
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا حَجَّاجٌ ، قَالَ : ثنا حَمَّادٌ ، قَالَ : ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّهُ لَيْسَ لِنَبِيٍّ إِذَا لَبِسَ لأْمَتَهُ أَنْ يَضَعَهَا حَتَّى يُقَاتِلَ " .
ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نبی کو یہ مناسب نہیں ہے کہ اسلحہ پہنے اور جنگ کیے بغیر اتار دے۔

حوالہ حدیث المنتقى ابن الجارود / كتاب الطلاق / حدیث: 1061
درجۂ حدیث محدثین: غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف والحديث صحيح له شواهد
تخریج حدیث از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:«إسناده ضعيف والحديث صحيح له شواهد : مسند الإمام أحمد : 3/351، سنن الدارمي : 2159، السنن الكبرى للنسائي : 7647، ابو الزبیر مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔ المستدرک للحاکم (2/128-129)، السنن الکبریٰ للبیہقی (4117) اور دلائل النبوۃ للبیہقی (3/204) میں اس کا بسند حسن شاہد بھی ہے، امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے صحیح الاسناد اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔ حافظ ابن ملقن رحمہ اللہ (البدر المنیر: 8/447) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (التلخیص: 1452) نے اس کی سند کو حسن کہا ہے۔ تنبیہ: حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (تغلیق التعلیق: 2/332) نے ابوالزبیر سے سماع کی تصریح ذکر کر کے اس حدیث کی سند کو صحیح کہا ہے۔ بوصیری رحمہ اللہ (اتحاف الخیرہ: 6035) نے بھی اس کی سند کو صحیح قرار دیا ہے۔»