المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب من له عذر في التخلف باب: ان لوگوں کا بیان جنہیں (جہاد سے) پیچھے رہ جانے کا عذر حاصل ہے
حدیث نمبر: 1035
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلا هَاجَرَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْيَمَنِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي هَاجَرْتُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " قَدْ هَجَرْتَ الشِّرْكَ ، وَلَكِنَّهُ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، فَهَلْ لَكَ مِنْ أحَدٍ بِالْيَمَنِ ؟ قَالَ : أَبَوَايَ ، قَالَ : أَذِنَا لَكَ ؟ قَالَ : لا ، قَالَ : فَارْجِعْ فَاسْتَأْذِنْهُمَا ، فَإِنْ أَذِنَا لَكَ فَجَاهِدْ وَإِلا فَبِرَّهُمَا " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی یمن سے ہجرت کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر کہنے لگا: اللہ کے رسول! میں نے ہجرت کی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپ نے شرک کو چھوڑ دیا ہے مگر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا پڑے گا، کیا یمن میں آپ کا کوئی رشتہ دار ہے؟ اس نے کہا: میرے والدین ہیں۔ آپ نے پوچھا: انہوں نے آپ کو اجازت دی ہے؟ اس نے کہا: نہیں! فرمایا: واپس جا کر ان سے اجازت لیں، اگر وہ دونوں اجازت دے دیں تو جہاد کیجیے ورنہ ان کے ساتھ حسن سلوک کریں۔