المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب من له عذر في التخلف باب: ان لوگوں کا بیان جنہیں (جہاد سے) پیچھے رہ جانے کا عذر حاصل ہے
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ : ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : ثنا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، قَالَ : ثني سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ السَّاعِدِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : رَأَيْتُ مَرْوَانَ بْنَ الْحَكَمِ جَالِسًا فِي الْمَسْجِدِ فَأَقْبَلْتُ حَتَّى جَلَسْتُ إِلَيْهِ ، فَأَخْبَرَنَا أَنَّ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَخْبَرَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمْلَى عَلَيْهِ : " لا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سورة النساء آية 95 ، قَالَ : فَجَاءَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ وَهُوَ يُمِلُّهَا عَلَيَّ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَاللَّهِ لَوْ أَسْتَطِيعُ الْجِهَادَ لَجَاهَدْتُ ، وَكَانَ رَجُلا أَعْمَى ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفَخِذُهُ عَلَى فَخِذِي ، فَثَقُلَتْ حَتَّى خِفْتُ أَنْ تُرَضَّ فَخِذِي ثُمَّ سُرِّيَ عَنْهُ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ : غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ سورة النساء آية 95 " .سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے مروان بن حکم کو مسجد میں بیٹھے ہوئے دیکھا، میں بھی ان کے پاس آکر بیٹھ گیا، مروان نے ہمیں بتایا کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا تھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ آیت لکھوائی: ﴿وَلَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ... وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ﴾ (النساء: 95) (اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مومن اور بیٹھ رہنے والے مومن برابر نہیں)، (مزید سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ) اسی دوران سیدنا عبد الله بن ام مکتوم بھی آ کر کہنے لگے: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! اگر مجھ میں بھی جہاد کرنے کی ہمت ہوتی تو میں ضرور جہاد کے لیے جاتا، وہ نابینا شخص تھے، تو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول پر وحی اتار دی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک ران میری ران پر تھی، وہ اتنی بوجھل ہو گئی کہ مجھے اپنی ران کے ٹوٹنے کا خطرہ لاحق ہو گیا، جب وحی کی کیفیت ختم ہو گئی تو اللہ تعالیٰ نے ﴿غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ (النساء: 95) (معذوروں کے ماسوا) الفاظ اتار دیے۔