المنتقى ابن الجارود — حدیث نمبر 1023
باب: احکام اور فیصلوں کے متعلق جو مروی ہے
باب ما جاء في الأحكام
حدیث نمبر: 1023
أَخْبَرَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ ، أَنْ يَحْيَى بْنَ حَسَّانَ ، حَدَّثَهُمْ قَالَ : ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْخَوْلانِيِّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ : " الْعَارِيَةُ مُؤَدَّاةٌ ، وَالْمِنْحَةُ مَرْدُودَةٌ ، وَالدِّينُ مَقْضِيُّ ، وَالزَّعِيمُ غَارِمٌ " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر فرما رہے تھے: مستعار لی ہوئی چیز ادا کی جائے گی، منحہ (دودھ کے لیے لیا ہوا جانور) لوٹایا جائے گا، قرض ادا کیا جائے گا اور ضامن تاوان ادا کرے گا۔