المنتقى ابن الجارود
كتاب الطلاق— طلاق کے احکام و مسائل
باب ما جاء في الأحكام باب: احکام اور فیصلوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 1013
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، وَيُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، قَالا : ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الأَنْصَارَ لِيَقْطَعَ لَهُمُ الْبَحْرَيْنِ ، فَقَالُوا : لا حَتَّى تَقْطَعَ لإِخْوَانِنَا مِنَ الْمُهَاجِرِينَ ، فَقَالَ : " إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً ، فَاصْبِرُوا حَتَّى تَلْقَوْنِي " .ابوعکاشہ محمد نعیم رضوان
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کو بلایا اور بحرین میں انہیں قطعات اراضی بطور جاگیر دینا چاہا تو انہوں نے کہا: ہم اس وقت تک نہیں لیں گے، جب تک آپ ہمارے مہاجر بھائیوں کو نہ دیں، آپ نے فرمایا: میرے بعد دوسرے لوگوں کو آپ پر ترجیح دی جائے گی، تو آپ مجھ سے ملنے تک صبر کرنا۔