کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( الھاکم التّکاثر ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ التکاثر ) ۔
حدیث نمبر: 2178
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن شخیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھ رہے تھے کہ ” ہلاکت میں ڈال دیا تمہیں زیادہ سے زیادہ ( مال ) حاصل کرنے ( کی خواہش ) نے “ ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آدمی کہتا ہے کہ میرا مال ، میرا مال ، اور اے آدمی ! تیرا مال کیا ہے ؟ تیرا مال وہی ہے جو تو نے کھایا اور فنا کیا ، یا پہنا اور پرانا کیا یا صدقہ دیا اور جاری کیا ( قیامت کے لئے روانہ کیا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2178