کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( والذّکر والانثٰی .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ اللیل ) ۔
حدیث نمبر: 2176
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا علقمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم شام کو گئے تو سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور کہا کہ تم میں کوئی سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قرآت پڑھنے والا ہے ؟ میں نے کہا کہ ہاں ! میں ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ تم اس آیت ( ( واللیل اذا یغشٰی ) ) کو کیسے پڑھتے ہو ؟ میں نے کہا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ اس طرح پڑھتے تھے ( ( واللیل اذا یغشٰی والذکر والانثٰی ) ) انہوں نے کہا کہ اللہ کی قسم ! میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یونہی پڑھتے سنا ہے اور یہاں کے لوگ چاہتے ہیں کہ میں پڑھوں کہ ( ( وما خلق الذکر والانثٰی ) ) تو میں ان کی نہیں مانتا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2176