کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( وھو الّذی کفّ ایدیھم .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الفتح ) ۔
حدیث نمبر: 2165
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` مکہ کے اسی مسلح آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تنعیم کے پہاڑ سے اترے ، وہ دھوکہ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی غفلت کی حالت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام پر ( حملہ کرنا چاہتے تھے ) ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو پکڑ لیا لیکن قتل نہیں کیا ۔ تب اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو اتارا کہ ” یعنی وہ اللہ ہے جس نے ان کے ہاتھوں کو تم سے روکا ( اور ان کا فریب کچھ نہ چلا ) اور تمہارے ہاتھوں سے ان کو روکا ( یعنی تم نے ان کو قتل نہ کیا ) ۔ مکہ کی سرحد میں ان پر فتح ہو جانے کے بعد ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2165