کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( ھذان خصمان اختصموا .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الحج ) ۔
حدیث نمبر: 2152
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا قیس بن عباد کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ ( سورۃ الحج کی اس آیت کے متعلق ) قسم کھاتے تھے کہ ” یعنی یہ دونوں گروہ ایک دوسرے کے دشمن ہیں ، جو اپنے رب کے بارے میں لڑتے ہیں “ بیشک یہ ان لوگوں کے حق میں اتری ہے جو بدر کے دن مسلمانوں کی طرف سے ( صف سے ) لڑنے کے لئے باہر نکلے تھے ۔ سیدالشہداء سیدنا حمزہ ، سیدنا علی مرتضی اور عبیدہ بن حارث رضی اللہ عنہما اور کافروں کی طرف سے عتبہ اور شیبہ دونوں ربیعہ کے بیٹے اور ولید بن عتبہ ۔