کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( افرایت الّذی کفر .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ مریم ) ۔
حدیث نمبر: 2150
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا خباب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` عاص بن وائل پر میرا قرض تھا ، میں اس سے لینے کو گیا تو وہ بولا کہ میں کبھی نہ دوں گا جب تک تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم ( کے دین ) سے پھر نہ جائے گا ۔ میں نے کہا کہ میں تو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے اس وقت بھی نہ پھروں گا کہ تو مر کر جی اٹھے ۔ وہ بولا کہ میں مرنے کے بعد پھر اٹھوں گا تو تیرا قرض ادا کروں گا ۔ تب یہ آیت اتری ” تو نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہنے لگا کہ مجھے مال اور اولاد ملے گی ۔ کیا وہ غیب کی بات کو جانتا ہے یا اس نے اللہ تعالیٰ سے کوئی اقرار کیا ہے ؟ ........ “ آخر تک ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2150