کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( فلا نقیم لہم یوم القیامۃ وزنا ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الکھف ) ۔
حدیث نمبر: 2148
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : قیامت کے دن بڑا موٹا آدمی آئے گا جو اللہ کے نزدیک مچھر کے ایک پر کے برابر بھی نہ ہو گا ۔ یہ آیت پڑھو کہ ” ہم قیامت کے دن ان کے لئے کوئی وزن نہ رکھیں گے “ ( یعنی دنیا کا موٹاپا اور مال اور دولت قیامت میں کام نہیں آئے گا وہاں تو عمل درکار ہے ، اس حدیث سے موٹاپے کی مذمت ثابت ہوئی )
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2148