کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( اولٰئک الّذین یدعون .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الاسراء ، سورۃ بنی اسرائیل ) ۔
حدیث نمبر: 2145
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے` اس آیت ” جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں ، وہ تو اپنے مالک کے پاس وسیلہ ڈھونڈھتے ہیں “ کے متعلق روایت ہے کہ بعض آدمی چند جنوں کی پوجا کرتے تھے ، وہ جن مسلمان ہو گئے ( اور ان کے پوجنے والوں کو خبر نہ ہوئی ) ۔ اور وہ لوگ ان کو ہی پوجتے رہے ، تب یہ آیت اتری کہ ” وہ جن کی یہ لوگ پوجا کرتے ہیں ، وہ تو اپنے مالک کے پاس وسیلہ ڈھونڈھتے ہیں “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2145