کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( انّ الحسنات یذھبن .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ ھود ) ۔
حدیث نمبر: 2143
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میں نے مدینہ کے کنارے میں نے ایک عورت سے مزہ اٹھایا اور میں نے سب باتیں کیں سوائے جماع کے ۔ اب میں حاضر ہوں جو چاہے میرے بارے میں حکم دیجئیے ۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اللہ نے تیرے گناہ پر پردہ ڈال رکھا تھا ، تو بھی اگر پردہ ڈالے رکھتا تو بہتر ہوتا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کچھ جواب نہ دیا ۔ تب وہ شخص کھڑا ہوا اور چل پڑا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے پیچھے ایک شخص کو بھیجا اور بلا کر یہ آیت پڑھی : ( ( انّ الحسنات یذھبن .... ) ) ایک شخص بولا کہ یا رسول اللہ ! یہ حکم خاص اسی کے لئے ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نہیں بلکہ سب کے لئے ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2143