کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: سورۃ ” توبہ “ ، ” انفال “ اور ” حشر “ کے متعلق ( تفسیر سورۃ التوبہ ) ۔
حدیث نمبر: 2142
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ سورۃ التوبہ ؟ انہوں نے کہا کہ سورۃ التوبہ ؟ اور کہا کہ بلکہ وہ سورت تو ذلیل کرنے والی ہے اور فضیحت کرنے والی ہے ( کافروں اور منافقوں کی ) ۔ اس سورت میں برابر اترتا رہا کہ ” اور ان میں سے “ ” اور ان میں سے “ یہاں تک کہ منافق لوگ سمجھے کہ کوئی باقی نہ رہے گا جس کا ذکر اس سورت میں نہ کیا جائے گا ۔ میں نے کہا کہ سورۃ الانفال ؟ انہوں نے کہا کہ وہ سورت تو بدر کی لڑائی کے بارے میں ہے ( اس میں مال غنیمت کے احکام مذکور ہیں ) ۔ میں نے کہا کہ سورۃ الحشر ؟ انہوں نے کہا کہ وہ بنی نضیر کے بارے میں اتری ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2142