کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( وما کان اﷲ لیعذّبھم .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الانفال ) ۔
حدیث نمبر: 2141
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوجہل لعین نے کہا کہ ” اے اللہ ! اگر یہ قرآن سچ ہے اور تیری طرف سے ہے ، تو ہم پر آسمان سے پتھر برسا ، یا دکھ کا عذاب بھیج “ اس وقت یہ آیت اتری کہ ” اللہ تعالیٰ ان کو عذاب کرنے والا نہیں ہے جب تک ( اے نبی ) تو ان میں موجود ہے اور اللہ تعالیٰ ان کو عذاب کرنے والا نہیں ہے جب تک وہ استغفار کرتے ہیں ۔ اور کیا ہوا جو اللہ عذاب نہ کرے ان کو حالانکہ وہ مسجدالحرام میں آنے سے روکتے ہیں ........ “ آخر تک ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2141