کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( ونودوا ان تلکم الجنّۃ .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الاعراف ) ۔
حدیث نمبر: 2140
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ایک پکارنے والا ( جنت کے لوگوں کو ) پکارے گا کہ تمہارے واسطے یہ ٹھہر چکا کہ تم تندرست رہو گے ، کبھی بیمار نہ ہو گے اور یقیناً تم زندہ رہو گے ، کبھی نہ مرو گے اور یقیناً تم جوان رہو گے ، کبھی بوڑھے نہ ہو گے اور یقیناً تم عیش اور چین میں رہو گے ، کبھی رنج نہ ہو گا ۔ اور یہی مطلب ہے اللہ تعالیٰ کے اس قول کا کہ ” جنت والے آواز دئیے جائیں گے کہ یہ تمہاری جنت ہے جس کے تم وارث ہوئے اس وجہ سے کہ تم نیک اعمال کرتے تھے “ ۔