کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( خذوا زینتکم عند .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الاعراف ) ۔
حدیث نمبر: 2139
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عورت ( جاہلیت کے زمانہ میں ) خانہ کعبہ کا طواف ننگی ہو کر کرتی اور کہتی کہ کون مجھے ایک کپڑا دیتا ہے کہ وہ اسے اپنی شرمگاہ پر ڈال لے ؟ اور کہتی کہ آج کھل جائے گا سب یا بعض پھر جو کھل جائے گا اس کو کبھی حلال نہ کروں گی ( یعنی وہ ہمیشہ کے لئے حرام ہو گیا ۔ یہ بیہودہ رسم اسلام نے ختم کر دی ) تب یہ آیت اتری کہ ” ہر مسجد کے پاس اپنے کپڑے پہن کر جاؤ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2139