کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( الّذین آمنوا ولم یلبسوا .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ الانعام ) ۔
حدیث نمبر: 2136
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب یہ آیت ” جو لوگ ایمان لائے ، پھر انہوں نے اپنے ایمان کے ساتھ ظلم نہیں کیا ( یعنی گناہ میں نہ پھنسے ) ، ان کو امن ہے اور وہی راہ پانے والے ہیں “ اتری تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام پر بہت مشکل گزری ۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہم میں سے کون سا ایسا ہے جو اپنے نفس پر ظلم ( یعنی گناہ ) نہیں کرتا ؟ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس آیت کا یہ مطلب نہیں جیسا تم خیال کرتے ہو ۔ بلکہ ظلم سے مراد وہ ہے جو لقمان علیہ السلام نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ ” اے میرے بیٹے ! اللہ کے ساتھ شرک مت کر ، بیشک شرک بڑا ظلم ہے “ ( لقمان : 13 ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2136