کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( ولا تقولوا .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ النساء ) ۔
حدیث نمبر: 2133
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مسلمانوں کے کچھ لوگوں نے ایک شخص کو تھوڑی بکریوں میں دیکھا ۔ وہ بولا کہ السلام علیکم ۔ مسلمانوں نے اس کو پکڑا اور قتل کر کے وہ بکریاں لے لیں ۔ تب یہ آیت اتری کہ ” مت کہو اس کو جو تمہیں سلام کرے کہ تو مسلمان نہیں ہے ( بلکہ اپنی جان بچانے کے لئے سلام کرتا ہے ) “ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس آیت میں ( ( سلام ) ) پڑھا ہے اور بعض نے ( ( سلم ) ) پڑھا ہے ( تو معنی یہ ہوں گے جو تم سے صلح سے پیش آئے ) ۔