کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( ومن یقتل ممنًا .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ النساء ) ۔
حدیث نمبر: 2132
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ جو کوئی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے ، اس کی توبہ ہو سکتی ہے ؟ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نہیں ۔ میں نے ان کو یہ آیت سنائی جو سورۃ الفرقان میں ہے کہ ( ( و للّذین لا یدعون .... ) ) آخر تک جس کے بعد یہ ہے کہ ( ( لاّ من تاب .... ) ) ( کیونکہ اس سے یہ نکلتا ہے کہ ناحق خون کے بعد توبہ کر سکتا ہے ) “ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ یہ آیت مکی ہے اور اس کو اس آیت نے منسوخ کر دیا ہے جو مدینہ میں اتری کہ ” جو کوئی مومن کو عمداً قتل کرے اس کا بدلہ جہنم ہے اور وہ ہمیشہ اس میں رہے گا “ ۔