کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( فما لکم فی المنافقین .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ النساء ) ۔
حدیث نمبر: 2131
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنگ احد کے لئے نکلے اور جو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ان میں سے کچھ آدمی لوٹ آئے ( وہ منافق تھے اور وہ تین سو کے قریب تھے ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب ان کے مقدمہ میں دو فرقے ہو گئے ۔ بعض کہنے لگے کہ ہم ان کو قتل کریں گے اور بعض نے کہا کہ نہیں ! قتل نہیں کریں گے ۔ تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری کہ ” تمہارا کیا حال ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو فرقے ہو گئے ہو “ ۔