کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ( ( ومن کان فقیرًا .... ) ) کے متعلق ( تفسیر سورۃ النساء ) ۔
حدیث نمبر: 2130
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے` اس آیت ” جو شخص مالدار ہو وہ بچا رہے ( اور جو محتاج ہو وہ اپنی ضرورت کے موافق کھائے ) “ کے بارہ میں مروی ہے کہ یہ آیت اس شخص کے بارے میں اتری ہے جو یتیم کے مال کا متولی ہو اور اس کو درست کرے اور سنوارے ۔ تو اگر وہ محتاج ہو تو دستور کے موافق کھائے ( اور جو مالدار ہو تو کچھ نہ کھائے ) ۔