کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: اللہ تعالیٰ کا فرمان ( ( ولیس البرّ .... ) ) کے بارے میں ( تفسیر سورۃ البقرہ ) ۔
حدیث نمبر: 2124
ابوعبداللہ آصف
´ابواسحاق کہتے ہیں کہ` میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہتے تھے کہ انصار جب حج کر کے لوٹ کر آتے تو گھر میں ( دروازے سے ) نہ آتے بلکہ پیچھے سے ( دیوار پر چڑھ کر ) آتے ۔ ایک انصاری آیا اور دروازے سے داخل ہوا تو لوگوں نے اس کے بارے میں اس سے گفتگو کی ، تب یہ آیت اتری کہ ” یہ نیکی نہیں ہے کہ تم گھروں میں پیچھے سے آؤ ، بلکہ نیکی یہ ہے کہ پرہیزگاری کرو اور گھروں میں دروازے سے آؤ “ ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2124