کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قرآن کی تلاوت کرتے وقت آواز کو خوبصورت بنانا ۔
حدیث نمبر: 2111
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبی اسے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اس طرح کسی چیز کو نہیں سنتا جس طرح خوش آواز نبی کی آواز سنتا ہے جو بلند ترنم سے قرآن پڑھتا ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2111
حدیث نمبر: 2112
ابوعبداللہ آصف
´ابوبردہ سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر تم مجھے دیکھتے جب میں کل رات تمہاری قرآت سن رہا تھا ( تو بہت خوش ہوتے ) ۔ بیشک تمہیں آل داؤد کی آوازوں میں سے ایک آواز دی گئی ہے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2112