حدیث نمبر: 2108
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سالم اپنے والد سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دو مردوں کے سوا اور کسی پر رشک جائز نہیں ہے ۔ ایک تو وہ جس کو اللہ تعالیٰ نے قرآن عنایت کیا ہو اور وہ اس دن رات پڑھتا ہو ( اور اس پر عمل کرتا ہو ) دوسرے وہ جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا ہو اور وہ دن رات اسے ( اللہ کی راہ میں ) خرچ کرتا ہو ۔