کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: قرآن سیکھنے کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 2103
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے اور ہم لوگ صفہ میں تھے ۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے کون چاہتا ہے کہ روز صبح کو بطحان یا عقیق کو جائے ( یہ دونوں مدینہ کے بازار تھے ) اور وہاں سے بڑے بڑے کوہان کی دو اونٹنیاں بغیر کسی گناہ کی اور بغیر اس کے کہ کسی رشتہ دار کی حق تلفی کرے ، لائے تو ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہم سب اس کو چاہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تم میں سے ہر ایک مسجد کو کیوں نہیں جاتا اور کیوں نہیں سیکھتا یا پڑھتا اللہ کی کتاب کی دو آیتیں ، جو اس کے لئے دو اونٹنیوں سے بہتر ہیں اور تین بہتر ہیں تین اونٹنیوں سے اور چار بہتر ہیں چار اونٹنیوں سے اور اسی طرح جتنی آیتیں ہوں ، اتنی اونٹنیوں سے بہتر ہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2103