کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: آیۃ الکرسی کی فضیلت ۔
حدیث نمبر: 2096
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے ابوالمنذر ! اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس کون سی آیت سب سے بڑی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم خوب جانتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوالمنذر ! کون سی آیت اللہ کی کتاب میں تمہارے پاس سب سے بڑی ہے ؟ میں نے عرض کیا کہ ( ( اﷲ لا الٰہ الا ھو الحی القیوم ) ) ( یعنی آیت الکرسی ) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سینہ پر ( خوش ہو کر ) ہاتھ مارا اور فرمایا کہ اے ابوالمنذر ! تجھے علم مبارک ہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2096