حدیث نمبر: 2092
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مومن کا بھی عجب حال ہے ، اس کے ہر معاملے میں بھلائی ہی بھلائی ہے ۔ اور یہ بات سوائے مومن کے کسی کو حاصل نہیں ہے ۔ اگر اس کو خوشی حاصل ہوئی اور اس نے شکر ادا کیا تو اس میں بھی ثواب ہے اور جو اس کو نقصان پہنچا اور اس پر صبر کیا ، تو اس میں بھی ثواب ہے ۔