کتب حدیث ›
مختصر صحيح مسلم › ابواب
› باب: ایک کلمہ کفر کہہ دینا جہنم میں اتر جانے کا سبب بن جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 2091
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بندہ ایسی بات کہہ بیٹھتا ہے جس کی بڑائی کا اسے اندازہ نہیں ہوتا اور اس کی وجہ سے آگ میں اتنا اتر جاتا ہے جیسے مشرق سے مغرب تک ( جیسے کسی مسلمان کی شکایت یا مخبری حکمرانوں کے سامنے یا تہمت یا گالی یا کفر کا کلمہ ، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یا قرآن یا شریعت کے ساتھ مذاق ، پس انسان کو چاہئے کہ زبان کو قابو میں رکھے اور بغیر ضرورت بات نہ کرے ) ۔