حدیث نمبر: 2087
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس شخص کو دیکھو جو تم سے ( مال اور دولت میں اور حسن و جمال میں اور بال بچوں میں ) کم ہے اور اس کو مت دیکھو جو ( ان چیزوں میں ) تم سے زیادہ ہے ۔ اگر ایسا کرو گے تو اللہ تعالیٰ کی نعمت کو اپنے اوپر حقیر نہ سمجھو گے ۔