کتب حدیثمختصر صحيح مسلمابوابباب: جنت کی اکثریت غریب لوگ ہوں گے ۔
حدیث نمبر: 2077
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا ، وہاں دیکھا تو اس کے اندر اکثر وہ لوگ ہیں جو ( دنیا میں ) مسکین ہیں اور امیر مالدار لوگ ( حساب و کتاب کے لئے ) روکے گئے ہیں ( جبکہ فقر کی زندگی گزارنے والے مومن تو بغیر حساب و کتاب جنت میں جا چکے ہوں گے ) اور جو دوزخی ہیں ، ان کو تو دوزخ میں جانے کا حکم ہو چکا ۔ اور میں نے دوزخ کے دروازے پر کھڑا ہو کر دیکھا تو وہاں عورتیں زیادہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 2077