حدیث نمبر: 2068
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ` آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دنیا ( ظاہر میں ) میٹھی اور سرسبز ہے ( جیسے تازہ میوہ ) اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا میں حاکم کرنے والا ہے ، پھر دیکھے گا کہ تم کیسے عمل کرتے ہو ۔ سو دنیا سے بچو ( یعنی ایسی دنیا سے جو اللہ تعالیٰ سے غافل کر دے ) اور عورتوں سے بچو ، اس لئے کہ اول فتنہ بنی اسرائیل کا عورتوں سے شروع ہوا ۔